ایبٹ آباد میں گھر کے اندر خوفناک آتشزدگی سے دو بچے جھلس گئے، ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ایبٹ آباد: حکام کے مطابق گلیات کے علاقے باگن میں ایک گھر کے اندر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس میں دو بچے جھلس گئے ۔ ریسکیو کی ٹیم دشوار گزار راستے کے باعث پیدل موقع پر پہنچی، آتشزدگی کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا ۔

آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے جج جسٹس خالد یوسف چودھری نے اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا جس سے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد مکمل ہو گئی ۔ مظفرآباد: حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان…