Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    این ڈی ایم اے کا لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پر الرٹ، شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ

    جون 17, 2026
    بین الاقوامی

    ایران امریکہ معاہدہ، تہران کیلئے 300 ارب ڈالر سرمایہ کاری فنڈ بھی شامل

    جون 17, 2026
    خاص خبریں

    کوہاٹ اور شبقدر میں کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    جون 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جون 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بلاگ»نگران دور میں این او سی کا اجرا: آئین، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری
    بلاگ فروری 10, 2026

    نگران دور میں این او سی کا اجرا: آئین، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری

    فروری 10, 2026Updated:فروری 10, 20265 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Issuance of NOC during the caretaker period: Responsibility of the Constitution, Judiciary and Election Commission
    گلگت بلتستان میں نگران حکومت کے قیام کا مقصد آئینی طور پر صرف اور صرف آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    تحریر: علی شیر: ۔

    یہ تحریر ضلع استور حلقہ 02 میں سامنے منظر عام آنے والے ایک متنازع عمل پر عوام کے آگاہی کے لئے لکھ رہا ہوں، کہا یہ جاتا ہے کہ ایک محکمہ نے الیکشن کمیشن سے باقاعدہ این او سی حاصل کرکے چند ترقیاتی سکیموں کا اجراء کیا ان ترقیاتی سکیموں کا براہ راست تعلق سابق وزیر داخلہ شمس الحق لون سے ہے چونکہ یہ ان کے دور کی رکھی گئی سکیمیں تھی، جاری کردہ سکیموں پر ایک سیاسی جماعت کے امیدوار محمد فاروق رانا نے الیکشن کمیشن کو ایک تحریری درخواست دی جس کا متن یہ تھا کہ نگران حکومت میں سکیموں کا اجراء آئین کے منافی ہے اور یہ کہ اس عمل سے متعلقہ حلقے میں الیکشن عمل متاثر ہوسکتا ہے، اس درخواست کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے جاری کردہ این او سی کو معطل کردیا جس کی بنیاد پر سکیمیں بھی فی الوقت روک دی گئیں ۔

    آئیے پہلے یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ آئین کی روح سے کیا الیکشن کمیشن یا نگران حکومت کسی بھی حلقے میں ترقیاتی سکیموں کے اجراء کا حکمنامہ یا این او سی اجراء کا اختیار رکھتے ہیں یا نہیں؟

    گلگت بلتستان میں نگران حکومت کے قیام کا مقصد آئینی طور پر صرف اور صرف آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، یہ مقصد نہ کوئی سیاسی نعرہ ہے اور نہ انتظامی سہولت، بلکہ ایک آئینی فریضہ ہے جس کی نگرانی براہِ راست الیکشن کمیشن پر عائد ہوتی ہے ۔

    ایسے میں اگر نگران دور میں ترقیاتی سکیموں کے اجراء کے لیے الیکشن کمیشن این او سی جاری کرتا ہے تو یہ عمل آئین، عدالتی نظائر اور انتخابی ضابطۂ اخلاق، تینوں سے متصادم دکھائی دیتا ہے ۔

    آئینِ پاکستان کا آرٹیکل (3)218 واضح طور پر الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے کہ وہ انتخابات کا انعقاد ایمانداری، شفافیت اور غیر جانبداری کے ساتھ یقینی بنائے، سپریم کورٹ نے متعدد فیصلوں میں قرار دیا ہے کہ یہ شق محض رسمی ہدایت نہیں بلکہ ایک فعال آئینی ذمہ داری ہے ۔

    مشہور مقدمہ Workers Party Case (PLD 2012 SC 681) میں عدالتِ عظمیٰ نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فرض صرف الیکشن کروانا نہیں بلکہ انتخابی عمل کو ہر قسم کے اثر و رسوخ، سرکاری مداخلت اور غیر منصفانہ برتری سے پاک رکھنا بھی ہے ۔

    اسی تناظر میں نگران حکومت کے اختیارات ہمیشہ محدود تصور کیے گئے ہیں، سپریم کورٹ نے Mustafa Impex Case (PLD 2016 SC 808) سمیت دیگر فیصلوں میں اس اصول کو تقویت دی کہ عبوری یا نگران سیٹ اَپ کوئی ایسا فیصلہ نہیں کر سکتا جس کے دور رس سیاسی یا مالی اثرات ہوں ۔

    ترقیاتی سکیموں کا اجراء بلاشبہ ایسا ہی اقدام ہے جس کے نتائج انتخابی سیاست پر براہِ راست مرتب ہوتے ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ضابطۂ اخلاق برائے انتخابات بھی اس حوالے سے دوٹوک ہیں ۔

    ضابطہ کے مطابق: ۔

    نگران حکومت کسی نئی ترقیاتی سکیم کا آغاز نہیں کر سکتی،
    کسی ایسے اقدام کی اجازت نہیں دے سکتی جو ووٹرز کو متاثر کرے ،
    اور ریاستی وسائل کو انتخابی فائدے کے لیے استعمال نہیں ہونے دے سکتی ،
    اگر اس کے باوجود کسی سکیم کے لیے این او سی جاری کیا جائے تو یہ عمل محض انتظامی اجازت نہیں رہتا بلکہ ضابطۂ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی بن جاتا ہے ۔

    عدالتی نظائر یہ بھی بتاتے ہیں کہ انتخابی بے ضابطگی کو نیت کے بجائے اثر (effect) کی بنیاد پر جانچا جاتا ہے، سپریم کورٹ نے Air Marshal (R) Asghar Khan Case (PLD 2013 SC 1) میں قرار دیا کہ اگر ریاستی وسائل یا اختیارات انتخابی عمل پر اثرانداز ہوں تو وہ عمل غیر آئینی تصور ہوگا، چاہے اس کے پیچھے بدنیتی ثابت ہو یا نہ ہو ۔

    گلگت بلتستان کے تناظر میں اگر کوئی ترقیاتی سکیم کسی مخصوص حلقے میں شروع ہوتی ہے، اور امیدوار اسے افتتاح، تشہیر یا کریڈٹ کی صورت میں اپنی مہم کا حصہ بناتا ہے، تو یہ Level Playing Field کے اصول کی صریح نفی ہے، ایسی صورت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے این او سی کا اجرا خود ادارے کو قانونی سوالات کی زد میں لے آتا ہے ۔

    قانون یہ اجازت صرف انتہائی ہنگامی اور ناگزیر معاملات میں دیتا ہے، جیسے قدرتی آفات یا انسانی جانوں کو فوری خطرات۔ اس کے علاوہ کسی بھی ترقیاتی سرگرمی کی اجازت دینا نہ صرف آئینی انحراف ہے بلکہ مستقبل میں انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا جواز بھی فراہم کرتا ہے ۔

    نتیجتاً یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ نگران دور میں ترقیاتی سکیموں کے لیے این او سی جاری کرنا:
    آرٹیکل (3) 218کی روح کے منافی
    سپریم کورٹ کی تشریحات سے متصادم
    اور انتخابی ضابطۂ اخلاق کی واضح خلاف ورزی ہے ۔

    الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ ایسے تمام این او سی کا فوری ازسرِنو جائزہ لے، انہیں منسوخ کرے اور آئندہ آئین و عدلیہ کی واضح ہدایات کی روشنی میں فیصلے کرے، کیونکہ اگر آئینی ادارے ہی قانون کی حدود سے تجاوز کریں گے تو نقصان کسی ایک امیدوار یا جماعت کا نہیں بلکہ جمہوری نظام کے اعتماد کا ہوگا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان نے امریکہ کو 32 سے شکست دیدی
    Next Article ایکسائز اینڈ نارکوٹکس پولیس ایبٹ آباد کی بڑی کارروائی ،منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کیا بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جماعتی بنیاد پر کرانا آئینی عمل ہے !!!! تحریر علی شیر

    جون 16, 2026

    گلگت بلتستان نےچترال کو شکست دیکر 13سال بعد شندور پولو فیسٹیول کا ٹائٹل اپنے نام کرليا

    جون 13, 2026

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جون 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    این ڈی ایم اے کا لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پر الرٹ، شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ

    جون 17, 2026
    بین الاقوامی

    ایران امریکہ معاہدہ، تہران کیلئے 300 ارب ڈالر سرمایہ کاری فنڈ بھی شامل

    جون 17, 2026
    خاص خبریں

    کوہاٹ اور شبقدر میں کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    جون 17, 2026
    پاکستان

    پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر سرپلس میں آ گیا

    جون 17, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جون 13, 2026

    کے ٹو ٹیلیویژن علاقائی زبانوں اور ثقافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے, زبیر جدون

    شوبز

    پشاور (شوبز نیوز) — نامور اداکار زبیر جدون المعروف وڈا لالہ نے کہا ہے کہ…

    بلاگ

    کیا بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جماعتی بنیاد پر کرانا آئینی عمل ہے !!!! تحریر علی شیر

    جون 16, 2026
    فیچرڈ

    مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید

    جون 10, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    این ڈی ایم اے کا لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پر الرٹ، شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ

    جون 17, 2026
    بین الاقوامی

    ایران امریکہ معاہدہ، تہران کیلئے 300 ارب ڈالر سرمایہ کاری فنڈ بھی شامل

    جون 17, 2026
    خاص خبریں

    کوہاٹ اور شبقدر میں کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    جون 17, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.