صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر کی قیادت میں گلگت بلتستان کے وفد کی ایوانِ صدر میں ملاقات کی ہے،وفد میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم، وزیرِ خزانہ محمد علی اختر اور وزیرِ صحت اقبال حسن شامل تھے ۔
اسلام آباد: وفد میں وزیرِ جنگلات، جنگلی حیات، پارکس و ماحولیات راجہ ناصر علی خان، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی سید جلال علی شاہ اور وزیرِ مواصلات و تعمیرات محمد نسیم بھی شامل تھے، وفد میں وزیرِ سیاحت، کھیل، ثقافت و ورثہ نیک نام کریم، وزیرِ بلدیات و دیہی ترقی ذوالفقار علی مراد اور وزیرِ پانی و بجلی سید توقیر مہدی بھی شامل تھے ۔
وزیرِ خوراک اختر عباس نشاد، وزیرِ نارکوٹکس کنٹرول و ٹرانسپورٹ عطا الّلہ، ٹیکنوکریٹ رکن گلگت بلتستان اسمبلی محمد شریف اور خواتین ارکان اسمبلی سعدیہ دانش، کلثوم جہانگیر اور ثوبیہ جبین بھی وفد میں شامل تھیں۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کیے جائیں، گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی سیاحت کو فروغ دے کر مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں، گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو ترقی کے عمل میں مؤثر شراکت دار بنانا ہوگا ۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ خطے کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر معاشی ترقی کی نئی راہیں کھولی جا سکتی ہیں، گلگت بلتستان کی ترقی قومی ترقی سے منسلک ہے ۔


