ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ایک بار پھر کمی کر دی گئی، اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ۔
اوگرا کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق نرخوں میں یہ کمی وفاقی حکومت کے طے کردہ پرائسنگ طریقہ کار کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، اعلامیے کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کت بعد اس کا نیا نرخ 313 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے ۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔ اوگرا کے مطابق نظرثانی شدہ ان نرخوں کا اطلاق 27 نومبر 2026 کو ہوگا ۔
خیال رہے کہ ایک دن پہلے بھی وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گھٹائی تھیں، جس کے بعد پٹرول 314 اور ڈیزل 248 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا تھا ۔


