پشاور: اگلے ماہ پاکستان میں شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی خصوصی ٹرافی خیبر نیٹ ورک پشاور سنٹر پہنچ گئی ۔ پی ایس ایل ٹرافی کے پشاور سنٹر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر رنگارنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی ۔ اس موقع پر  خیبرنیٹ ورک کے ڈائریکٹر سٹریٹجک کمیونیکیشن کیوان حامد راجہ، خیبر نیٹ ورک کے مشران، اور دیگر افسران و کارمنان بھی موجود تھے ۔

ضلع اٹک میں نامعلوم افراد کی اندھادھند فائرنگ سےجمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے تحصیل نائب امیر، قاری نظام الدین جانبحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جامعہ علوم الشریعہ جامع مسجد لوہاراں میں نماز تراویح کے بعد قرآن سنانے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ اسی…