بنکاک: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی چیلنجز کے باوجود اہم پیش رفت کی ہے. مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح یعنی مجموعی قومی پیداوار کے 2.6 فیصد پر آ گیا ہے. مسلسل تین سال بنیادی بجٹ سرپلس حاصل کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران ٹیکس آمدن میں 40 فیصد اضافہ ہوا. مجموعی سرکاری قرضوں کی شرح مجموعی قومی پیداوار کے 75 فیصد سے کم ہو کر 68 فیصد رہ گئی ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان چار سال بعد عالمی سرمایہ منڈیوں میں واپس آیا اور 3 ارب ڈالر حاصل کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی پروگرام قومی ترجیحات کے تحت تشکیل دیا گیا ہے اور اصلاحات کا عمل جاری ہے. وزیر خزانہ نےکہا کہ معاشی استحکام کے…

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کو کنٹرول کرتے رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ مراد سعید کی جو موجودہ لوکیشن ہے وہ افغانستان کی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے میں بھی مراد سعید کا…