وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ۔ اسلام آباد: زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی حصہ تھا ۔ گلگت بلتستان اور ہنزہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ پشاور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی زمین لرز اٹھی، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ زلزلہ آتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع تاحال نہیں ملی ۔

دنیا کے لوگ آج تک انٹارکٹیکا کی برفانی تہوں کے نیچے موجود زمین کے بارے میں اتنا نہیں جانتے جتنا سیارۂ عطارد (مرکری) کی سطح کے بارے میں جانتے ہیں، تاہم اب یہ صورتحال بدلنے جا رہی ہے۔ محققین کے ایک گروپ نے ایک نیا اور منفرد طریقہ استعمال کرتے ہوئے انٹارکٹیکا کے نیچے چھپے ہوئے زمینی خدوخال کی تفصیلی…