پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا،وفاقی حکومت نے مسلسل تیسری بار پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ۔ اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر آئندہ 15 روز کیلئے  برقرار رکھی گئی ہے ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخ میں فی لٹر 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج 16 ستمبر سے 30 ستمبر تک ہوگا ۔ واضح رہے کہ یکم ستمبر کو وزارت خزانہ نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر…

خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،  کارروائیاں لکی مروت اور بنوں میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دہشتگردوں کی موجودگی پر کی گئیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں…