وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، آج پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں، غیور پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک خودار قوم ہے،کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو اپنے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن پر غالب آتے ہیں ۔ قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا  کہ خطے ميں امن اور استحکام کی خاطر جنگ بندی کی تجویز کو تسلیم کیا ،جو بھی ہماری خودداری کو چیلنج کرے ہم سیسہ پلائی دیوار کی مانند بن جاتے ہیں،ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، یمارے شاہینوں نے چند گھنٹوں میں دشمن کے ساتھ وہ…