پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے  کی ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئیں، سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے، تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد افغانی تھے، جن سے ہتھیار و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔ پشاور: ابتدائی تحقیقات کے مطابق  پہلا خودکش حملہ آور پیدل تھا۔ دھماکہ 8 بج کر 11 منٹ پر ہوا، ایف سی ہیڈکوارٹر میں سکیورٹی ہائی الرٹ  اور بیریئر کی وجہ سے خودکش حملہ آور آگے نہیں جا سکا ۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ آور کے ساتھیوں کو گیٹ ہی پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ایف سی کے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔خود کش حملے کے بعد دوسرے بمبار نے اندر داخل ہونے کی کوشش  کی، جسے ناکام…

خیبرپختونخوا حکومت نے سپیشل برانچ پولیس کو باقاعدہ سپیشلائزڈ یونٹ/ علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے کی منظوری دے دی،  انفراسٹرکچر کیلئے 1820 ملین اور موٹر وہیکلز کیلئے 904.7 ملین روپے بھی منظور کئے گئے ۔ پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پولیس کی سپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کو…