چترال، گلگت بلتستان، کشمیر سمیت ملک کے شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارش اور برفباری سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے ۔ اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق شمالی علاقوں میں 5 دسمبر کو ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، 4 دسمبر کی رات سے 5 دسمبر تک کمزور مغربی ہوا کا سلسلہ ملک کے شمالی حصوں کو متاثر کرے گا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں 4 دسمبر کی رات سے 5 دسمبر تک بارش یا برفباری کا امکان، تاہم دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں…

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری 23 دسمبرکو ہوگی، نجکاری کا عمل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائےگا ،وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ جو بھی بِڈنگ کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالے گا وہ قومی ائیرلائن کے تشخص کی بحالی پر تمام توانائیاں مرکوز کرے گا ۔ اسلام آباد: وزیرِ اعظم…