اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے 4 کمانڈروں سمیت 9 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور جاری رہیں گی۔ فتنہ الخوارج کے تمام عناصر کا قلع قمع کرنے تک ملک سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے آئی ایل او کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں مزدوروں اور ورکرز کی فلاح و بہبود، راشن کارڈ، لیبر قوانین اور لیبر کالونیز سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز…