راولپنڈی کے علاقے چاکرہ میں پولیس نے دو ڈاکو ہلاک کر دئیے۔  پولیس کے مطابق چاکرہ کے علاقے میں امتیاز مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے پولیس کی جانب سے رکنے کا اشارہ کرنے پر فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق  2 ڈاکو فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے 2 پستول اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔

سندھ حکومت نے جلوسوں اور ربیع الاول کے اجتماعات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کراچی سمیت صوبے کے کئی اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق کل سے کئی اضلاع میں…