وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ۔ اسلام آباد: زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی حصہ تھا ۔ گلگت بلتستان اور ہنزہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ پشاور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی زمین لرز اٹھی، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ زلزلہ آتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع تاحال نہیں ملی ۔

راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ سامنےآیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ راولپنڈی: پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے  اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایف آئی…