بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے 2023ء سے 2024ء کے مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ٹیکس دے کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارت میں رواں مالی سال 24-2023ء کی ٹیکس کی ادائیگی کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال مشہور شخصیات میں سب سے زیادہ ٹیکس کی ادائیگی شاہ رخ خان نے ادا کی ہے۔
بالی ووڈ کے کنگ خان 92 کروڑ بھارتی روپے ادا کر کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی 10 مشہور شخصیات کی لسٹ میں پہلے نمبر پہ ہیں۔
جبکہ اس فہرست میں تھلاپتی وجے 80 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس ادا کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔
اس فہرست میں بالی ووڈ، کھیلوں اور جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری کے کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں۔