انقرہ: ترکیہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین اور انسانی سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور گرفتاریوں کی نئی لہر شدت اختیار کر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ترکیہ کے سرحدی صوبے حقاری میں سکیورٹی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائی کی۔
کارروائی سے دوران 63 افغان شہریوں سمیت انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔
خاما پریس کے مطابق گرفتار غیر قانونی افغان شہریوں کو مزید قانونی اور انتظامی کارروائی کے لیے ہمسایہ صوبے آغری منتقل کیا جائے گا۔
ترکیہ مائیگریشن ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق، ترکیہ میں جنوری سے اکتوبر 2026 کے دوران 33 ہزار 341 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ترکیہ مائیگریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں گرفتار کیے جانے والے غیر دستاویزی تارکین وطن میں افغان شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق، ترکیہ نے 2026 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 13 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملک بدر کیا ہے۔


