نئی دہلی: بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل این ایس راجہ سبرامنی نے بی جے پی کا مہرہ بنتے ہوئے عجلت میں اگنی ویر کی مدت میں دو سال کی توسیع کر دی۔
بھارتی جریدہ دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، اپوزیشن رہنماؤں نے اترپردیش، پنجاب اور اتراکھنڈ میں انتخابات سے قبل اگنی ویر سکیم میں ترامیم کو محض سیاسی شعبدہ بازی قرار دے دیا۔
بھارتی سابق میجر جنرل (ر) یش مور بھی اگنی ویر پالیسی کو بھارتی نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ قرار دے چکے ہیں۔
ماضی میں اگنی ویر سکیم کیخلاف اتراکھنڈ سمیت بھارت کے کئی شہروں میں احتجاج بھی ہوتا رہا۔


