سوات: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیرِ اہتمام جلسہ عام منعقد ہوا جس میں ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آج سوات کے عوام یومِ نجات منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کر دیا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن اور ترقی کے خواہاں ہیں۔
انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی اور بہتری کے لیے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی دینا حکومت کا فرض ہے اور اس مقصد کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔


