ایبٹ آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا فیصلہ مشکل تھا، تاہم امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے اسے لگانا پڑا۔
وفاقی وزیر ایبٹ آباد میں ایک انٹرنیشنل سکول کی تقسیمِ انعامات کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی وجہ سے شہادتیں ہو رہی تھیں اور سب سے زیادہ شہادتیں بھی خیبرپختونخوا میں ہوئیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف اقدام اٹھانے میں ناکام رہی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیاسی گفتگو میں ریاست اور اداروں کا نام نہیں آنا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے صوبوں پر بات ہونی چاہیے اور اس معاملے پر اسمبلی میں بھی بحث ہونی چاہیے۔


