مظفرآباد: آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ممبران کی طرف سے راولاکوٹ میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور معمولات زندگی کی بحالی اولین ترجیح ہے۔
ممبران نے کہا کہ گن پوائنٹ پر ریاست اور نظام کو یرغمال بنانے کا کوئی طریقہ کار قابل قبول نہیں۔
ایوان کی متفقہ قرارداد کے مطابق مسلح عناصر کو ریاست سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی اور اس میں کوئی گنجائش نہیں۔
ممبران کا کہنا تھا کہ ریاستی وجود اور امن سب سے مقدم ہیں جبکہ دھرنے، ضد اور ذاتی انا بعد میں آتے ہیں۔
عام شہریوں کو تکلیف دے کر عوامی نمائندگی کا تاثر دینا درست راستہ نہیں ہے۔


