انقرہ: ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔
ترک میڈیا کے مطابق 600 رکنی ترک پارلیمنٹ میں معاہدے کے حق میں 279 ووٹ آئے جبکہ 119 ارکان نے مخالفت کی۔
مجموعی طور پر 398 ارکان نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔
ترک ارکان پارلیمان کی منظوری کے بعد نافذ ہونے والے اس معاہدے کے تحت کسی ایک فریق پر حملہ تمام فریقوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یہ اتحاد مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنا نہیں۔


