Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    مکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسلام آباد میں اجلاس، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    نومبر 27, 2026
    باہمی تعاون

    مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کا آغاز ہو گیا

    نومبر 27, 2026
    فیچرڈ

    گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کیے جائیں، صدر مملکت کی وزیراعلیٰ جی بی کو ہدایت

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»مکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسلام آباد میں اجلاس، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
    خاص خبریں نومبر 27, 2026

    مکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسلام آباد میں اجلاس، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    نومبر 27, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Meeting in Islamabad under Mecca Defense Agreement, Pakistan, Saudi Arabia and Turkey agree to further strengthen regional security and defense cooperation
    استنبول میں ہونے والے افتتاحی اجلاس اور 5 اکتوبر 2026 کو ریاض میں منعقدہ ہنگامی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا، اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ پر مشتمل ‘مکہ دفاعی معاہدے’ کی سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا دوسرا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تینوں برادر ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس کے اختتام پر ایک جامع مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں خطے کی سلامتی، اجتماعی دفاع اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے ۔

    اسلام آباد: اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا، تینوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ وہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بنیادی اصولوں اور مقاصد کے حصول، اجتماعی دفاع، باہمی یکجہتی اور ہر رکن ملک کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے مکمل احترام پر کاربند رہیں گے ۔

    اجلاس کے دوران 31 اگست 2026 کو استنبول میں ہونے والے افتتاحی اجلاس اور 5 اکتوبر 2026 کو ریاض میں منعقدہ ہنگامی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا، فریقین نے ان فیصلوں کو باقاعدہ ادارہ جاتی شکل دینے اور اپنے قومی قوانین کے مطابق اجتماعی دفاعی وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    کمیٹی نے سعودی عرب میں معاہدے کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام اور اسے فعال بنانے کی جانب ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتحاد کے ادارہ جاتی امور چلانے اور تینوں ممالک کے درمیان مؤثر رابطہ کاری میں یہ سیکرٹریٹ کلیدی کردار ادا کرے گا ۔

    مشترکہ اعلامیے میں سعودی عرب میں شہری آبادی اور سول تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ معاہدے کی اجتماعی دفاعی دفعات کے تحت سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ اور دفاعی معاونت کے لیے مشترکہ اقدامات کو مزید تیز کیا جائے گا ۔

    مزید برآں، تینوں ممالک نے دفاعی صنعتوں کے فروغ، مشترکہ تکنیکی ترقی، عسکری تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر بھی اتفاق کیا، تاکہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے اور خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کا آغاز ہو گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کا آغاز ہو گیا

    نومبر 27, 2026

    گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کیے جائیں، صدر مملکت کی وزیراعلیٰ جی بی کو ہدایت

    نومبر 27, 2026

    لیبیا کشتی حادثہ: پاکستانی تارکین وطن کی موجودگی کی تاحال تصدیق نہ ہو سکی، سفارت خانہ متحرک

    نومبر 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    مکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسلام آباد میں اجلاس، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    نومبر 27, 2026
    باہمی تعاون

    مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کا آغاز ہو گیا

    نومبر 27, 2026
    فیچرڈ

    گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کیے جائیں، صدر مملکت کی وزیراعلیٰ جی بی کو ہدایت

    نومبر 27, 2026
    فیچرڈ

    لیبیا کشتی حادثہ: پاکستانی تارکین وطن کی موجودگی کی تاحال تصدیق نہ ہو سکی، سفارت خانہ متحرک

    نومبر 27, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 27, 2026

    وزیراعظم یوتھ لون سکیم میں بڑی تبدیلی، قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی

    حکومت

    اسلام آباد: شہباز شریف حکومت نے نوجوانوں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ…

    انتخابات

    الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں لوکل کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

    نومبر 25, 2026
    پاکستان

    بینظیر کفالت کا نیا ڈیجیٹل ادائیگی نظام متعارف، ایک کروڑ سے زائد خواتین مستفید ہوں گی

    نومبر 21, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    مکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسلام آباد میں اجلاس، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    نومبر 27, 2026
    باہمی تعاون

    مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کا آغاز ہو گیا

    نومبر 27, 2026
    فیچرڈ

    گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کیے جائیں، صدر مملکت کی وزیراعلیٰ جی بی کو ہدایت

    نومبر 27, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.