وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ‘پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026’ اختتام پذیر ہو گیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ ‘پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026’ میں 60 سے زائد ممالک کے شرکاء نے شرکت کی۔
اس فورم کے دوران سرمایہ کاری کے بڑے اعلانات کیے گئے، 13 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط ہوئے.
‘نیشنل منرلز ڈیٹا سینٹر’ نیز ‘جی ایس پی جیو پورٹل’ (GSP GeoPortal) کا آغاز کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت پاکستان کی معدنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور مقامی سطح پر قدر میں اضافے (value addition) کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔


