بھارت نے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا، پاکستان کا 338 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 50 اوورز میں حاصل کیا ۔
الامارات میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز اسکور کیے، اوپنر بیٹر عثمان خان 107 رنزبنا کر نمایاں رہے، عبدالقادر 80، کپتان فرحان یوسف 63، حیام خان 21، احمد حسین 17، نقاب شفیق 11، حمزہ ظہور 10، محمد صیام 7 اور حسنین عباس ڈار 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
رضوان اللہ 4 اور علی رضا بغیر کوئی رن اسکور کیے ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے،بھارت کی جانب سے کاویا پریش پٹیل نے 4 اور چگُوروپتی ونکٹا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، ارجن راجپوت ایک کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے ۔
بھارت کی جانب سے کپتان کشیا رائے چندانی 80 رنز بنا کر نمایاں رہے، آریاویر سہواگ 58، منال چوہان 47، وی کے وینیتھ 24، انوے ڈراوڈ 19، ارجن راجپوت16، یشبردن چوہان 9، آریان سوسانی 9 اور کاویا پریش پٹیل 0 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے، موہت الوا 49 اور چگُوروپتی ونکٹا نے 11 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے ۔
پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے 3 اور نقاب شفیق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، علی رضا، محمد صیام اور حسنین ڈار نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ۔


