ایبٹ آباد پولیس نے 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا، جس گھر میں مقتولہ کام کر رہی تھی اس گھر کے مالک کو گرفتار کیا گیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایبٹ آباد: ضلعی پولیس افسر کے ترجمان نے بتایا کہ مقتولہ گھر میں بطور ملازمہ کام کرتی تھی، جہاں اس کا مبینہ ریپ اور قتل کیا گیا، پی آر او نے کہا کہ گھر کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ واقعہ میرپور تھانے کی حدود میں حبیب اللہ کالونی میں پیش آیا، مقتولہ کی لاش کو گزشتہ رات ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کو معائنے میں تشدد اور ریپ کے شواہد ملے ۔ پولیس نے میرپور تھانے میں مقتولہ…

گلگت: آئی جی پولیس افضل محمود بٹ نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، ضلع بھر میں 1421 پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے ، اس دوران موبائلہ فون سروس کو معطل رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ یوم عاشور کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں…