پاکستان سُپر لیگ 2025 کے فائنل میچ کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، میگا ایونٹ کا فائنل میچ آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائیگا ۔
فائنل میچ شام ساڑھے 7 بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ کے پہلے کوالیفائز میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا ۔
اسی طرح دوسرے کوالیفائیر میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر فائل میں جگہ بنالی تھی ۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے دعوے کئے ہیں کہ ٹرافی جیتنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ فائنل میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔