Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن ربیعہ احسن راولپنڈی میں اپنے گھر کے اندر قتل

    نومبر 8, 2026
    خاص خبریں

    پی ٹی آئی حکومت صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں تھی ، اب اس کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، گورنر خیبر پختونخوا

    نومبر 8, 2026
    فیچرڈ

    حمزہ ظہور کی شاندار سینچری، انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»خیبر پختونخوا حکومت کو بلدیاتی قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت، الیکشن کمیشن کا وزیراعلیٰ کو طلب کرنے کا اشارہ
    خاص خبریں ستمبر 8, 2026

    خیبر پختونخوا حکومت کو بلدیاتی قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت، الیکشن کمیشن کا وزیراعلیٰ کو طلب کرنے کا اشارہ

    ستمبر 8, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Khyber Pakhtunkhwa government has been given 3 weeks to enact local laws
    اگر قانون میں کوئی تبدیلی کی گئی تو الیکشن کمیشن کو صوبے بھر میں نئے سرے سے تمام حلقہ بندیاں کرنی پڑیں گی ، ممبر الیکشن کمیشن سندھ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے ضروری قانون سازی مکمل کرنے کی خاطر مزید تین ہفتے کی مہلت دے دی، سماعت کے دوران ممبر بلوچستان نے ریمارکس دئیے کہ  صوبائی حکومت انتخابات میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے اور اگر یہی صورتحال رہی تو کمیشن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی بذاتِ خود طلب کر سکتا ہے ۔

    اسلام آباد: سماعت کے دوران سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صوبائی حکومت پورے خیبر پختونخوا میں ایک ساتھ بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتی ہے، تاہم اس وقت صوبے کے 7 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا کام رکا ہوا ہے ۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ 31 اگست کو ہونے والے صوبائی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں دیگر صوبوں کے بلدیاتی نظام کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے قانون میں ترامیم پر کام جاری ہونے کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔

    سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے ممبران نے صوبائی حکومت کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کیا،ممبر بلوچستان نے ریمارکس دئیے کہ  خیبر پختونخوا حکومت انتخابات میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے اور اگر یہی صورتحال رہی تو کمیشن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی بذاتِ خود طلب کر سکتا ہے ۔

    اس موقع پر ممبر سندھ نثار درانی نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات ہر صورت کروانا پڑیں گے اور اس مقصد کے لیے کمیشن کے پاس تمام آئینی راستے موجود ہیں، جبکہ ممبر کے پی نے نشاندہی کی کہ اگر قانون میں کوئی تبدیلی کی گئی تو الیکشن کمیشن کو صوبے بھر میں نئے سرے سے تمام حلقہ بندیاں کرنی پڑیں گی ۔

    سپیشل سیکرٹری نے یقین دہانی کرائی کہ اگر صوبائی حکومت حتمی فیصلہ کر لے تو الیکشن کمیشن پورے صوبے میں ایک ساتھ الیکشن کروانے کے لیے تیار ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبٹگرام میں تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر
    Next Article چینی اور پاکستانی ماہرین کے درمیان طبی مہارت اور جدید علاج کے تبادلے کو فروغ دیا جا رہا ہے، صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن ربیعہ احسن راولپنڈی میں اپنے گھر کے اندر قتل

    نومبر 8, 2026

    پی ٹی آئی حکومت صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں تھی ، اب اس کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، گورنر خیبر پختونخوا

    نومبر 8, 2026

    حمزہ ظہور کی شاندار سینچری، انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن ربیعہ احسن راولپنڈی میں اپنے گھر کے اندر قتل

    نومبر 8, 2026
    خاص خبریں

    پی ٹی آئی حکومت صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں تھی ، اب اس کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، گورنر خیبر پختونخوا

    نومبر 8, 2026
    فیچرڈ

    حمزہ ظہور کی شاندار سینچری، انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 8, 2026
    آزاد کشمیر

    بھمبر: سابق صدر آزادجموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان سپردِ خاک، علاقہ بھر میں ایک روزہ سوگ

    نومبر 8, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 5, 2026

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، کیوان حامد راجہ اور مریم کیوان کی بھی شرکت

    خاص خبریں

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) اسلام آباد نے نیکسس ہال میں منعقدہ اورینٹیشن تقریب…

    خاص خبریں

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان

    نومبر 6, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومے کی جانب سے 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    نومبر 2, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن ربیعہ احسن راولپنڈی میں اپنے گھر کے اندر قتل

    نومبر 8, 2026
    خاص خبریں

    پی ٹی آئی حکومت صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں تھی ، اب اس کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، گورنر خیبر پختونخوا

    نومبر 8, 2026
    فیچرڈ

    حمزہ ظہور کی شاندار سینچری، انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 8, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.