سکیورٹی حکام نے میرپور میں کارروائی کرتے ہوئے فسادی جتھے (کالعدم کمیٹی) کے اہم سہولت کار طارق محمود کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار سہولت کار کی نشاندہی پر 4 واکی ٹاکیز اور 3 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزم طارق محمود فسادی جتھے کے اہم کارندے سعد انصاری کا قریبی ساتھی اور سہولت کار ہے۔
اس کی نشاندہی پر ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران 4 واکی ٹاکیز اور 3 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی۔
دورانِ تفتیش طارق محمود نے راولا کوٹ میں فسادی جتھے کے رکن سعد انصاری کو رقم اور دیگر سامان پہنچانے کا انکشاف کیا۔
سہولت کار کے تفتیشی بیان کے مطابق سعد انصاری کی ہدایت پر رقم اور دیگر سامان راولا کوٹ منتقل کیا جاتا تھا۔
ملزم طارق محمود نے مزید بتایا کہ برطانیہ میں مقیم وسیم انصاری بھی اسے رقم بھیجتا تھا، جو شرپسندی کے لیے راولا کوٹ منتقل کی جاتی تھی۔


