کوئٹہ: بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت ضلع کچھی میں 125 ترقیاتی منصوبے قبل از وقت مکمل کر لیے گئے۔
صوبے کے مختلف اضلاع میں بھی ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔
بی ایس ڈی آئی کے فیز ون کے تحت مکمل ہونے والے 64 منصوبوں میں تعلیم کے 30، صحت کے 14 اور پانی کی فراہمی کے 20 منصوبے شامل ہیں۔
فیز ٹو کے 61 منصوبوں میں تعلیم کے 31، صحت کے 16 اور پانی کے 14 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔
منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر، سولرائزیشن، واٹر سپلائی، سیوریج سسٹم اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے کام شامل ہیں.
ان منصوبوں سے مقامی آبادی کو درپیش مشکلات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
ایف سی بلوچستان، سول انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی مؤثر نگرانی میں مکمل ہونے والے ان منصوبوں کو مقامی عوام نے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔


