وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے بھمبر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین خان کے مزار پر حاضری دی ،فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھول بھی چڑھائے ۔
بھمبر: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی وزیر سیفران انجینئر امیر مقام نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس دورے سے مرحوم راجہ ذوالقرنین خان کی آزاد جموں و کشمیر کے لیے خدمات اور مقاصد کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کے گہرے احترام اور اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہوتا ہے ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ۔


