Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    شاعر مشرق کا 149 واں یوم پیدائش، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    نومبر 9, 2026
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور رنگ روڈ کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز

    نومبر 9, 2026
    امن

    خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے گی، گورنر فیصل کریم کنڈی

    نومبر 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»شاعر مشرق کا 149 واں یوم پیدائش، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
    خاص خبریں نومبر 9, 2026

    شاعر مشرق کا 149 واں یوم پیدائش، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    نومبر 9, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Birth anniversary of the Poet of the East: A dignified changing-of-the-guard ceremony at the Mausoleum of Iqbal.
    علامہ اقبالؒ وکالت کے ساتھ ساتھ شعر و شاعری بھی کرتے رہے اور سیاسی تحریکوں میں بھی حصہ لیا، 1922ء میں حکومت کی طرف سے آپ کو ’سر‘ کا خطاب ملا ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان کا خواب دیکھنے اور ملی شاعری سے اپنی قوم کو بیدار کرنے والے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے،مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے ۔

    پاکستان نیوی کے سٹیشن کمانڈر لاہورکموڈور مصباح الامین نے مزار اقبال پرپھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی، مہمان خصوصی نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اورپاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ۔

    شاعر مشرق کی زندگی، شاعری اور تعلیم : ۔

    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ، گورنمنٹ کالج لاہور اور پھر برطانیہ و جرمنی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ، قومی درد میں ڈوبی شاعری کی ، ملت اسلامیہ کو یقین محکم کا راستہ دکھایا، ان کے افکار کا اثر پوری دنیا میں نظر آتا ہے ۔

    علامہ اقبالؒ کے معروف مجموعہ کلام میں بانگ درا، ضرب کلیم، ارمغان حجاز اور بال جبریل شامل ہیں، موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ علامہ اقبالؒ کے کلام کے ذریعے اتحاد اور یگانگت کا پیغام عام کیا جائے ۔

    مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کی مسلم قوم میں بیداری کی نئی روح پھونک دی، علامہ اقبالؒ کی کاوشوں سے ہی تحریک پاکستان نے زور پکڑا اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں 14 اگست 1947ء کو ایک آزاد وطن پاکستان حاصل کرلیا ۔

    پاکستان کی آزادی سے قبل ہی علامہ اقبال 21 اپریل 1938ء کو انتقال کر گئے تھے تاہم ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی، قوم کے اس عظیم شاعر کا مزار لاہور میں بادشاہی مسجد کے احاطے میں واقع ہے ۔

    یوم اقبال پر صدر مملکت کا پیغام: ۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم اقبال کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کےکلام نے برصغیر کے مسلمانوں کو مستقبل کافیصلہ خود کرنے کی طاقت کا احساس دلایا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کی امنگوں کو فکری رہنمائی دی،  علامہ اقبال کی شاعری میں آزادی، باعزت زندگی کےحصول کی جدوجہد کا پیغام ہے ۔

    صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نے استحصال کے خلاف آواز اٹھائی،  علامہ اقبال کی شاعری نے غریبوں کو حقوق اور مقام کااحساس دلایا، ان  کی شاعری نے محنت کرنے والوں کی عزت و وقار کو اہمیت دی ۔

    شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت: ۔

    دوسری جانب یوم اقبال کے موقع پر بوسنیا کے حیات ٹی وی نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے، اس سلسلے میں خصوصی دستاویزی فلم تیار کی گئی ہے، جس میں علامہ اقبال کی زندگی، فکر اور آفاقی پیغام کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

    حیات ٹی وی کی خصوصی دستاویزی فلم میں علامہ اقبال کی فکر و عمل اور ان پر اثرانداز ہونے والی اہم شخصیات کا تذکرہ بھی شامل ہے، فلم میں شاعرِ مشرق کی شہرۂ آفاق تصانیف اور مختلف مشاہیر کی جانب سے ان کی شخصیت اور فکر کے حوالے سے آرا بھی پیش کی گئی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور رنگ روڈ کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور رنگ روڈ کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز

    نومبر 9, 2026

    خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے گی، گورنر فیصل کریم کنڈی

    نومبر 9, 2026

    آج مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    نومبر 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    شاعر مشرق کا 149 واں یوم پیدائش، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    نومبر 9, 2026
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور رنگ روڈ کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز

    نومبر 9, 2026
    امن

    خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے گی، گورنر فیصل کریم کنڈی

    نومبر 9, 2026
    خاص خبریں

    آج مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    نومبر 9, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 5, 2026

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، کیوان حامد راجہ اور مریم کیوان کی بھی شرکت

    خاص خبریں

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) اسلام آباد نے نیکسس ہال میں منعقدہ اورینٹیشن تقریب…

    خاص خبریں

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان

    نومبر 6, 2026
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا: حکومت کا 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    نومبر 5, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    شاعر مشرق کا 149 واں یوم پیدائش، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    نومبر 9, 2026
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور رنگ روڈ کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز

    نومبر 9, 2026
    امن

    خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے گی، گورنر فیصل کریم کنڈی

    نومبر 9, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.