پیرس: رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی تحقیق نے افغان طالبان رجیم کے صحافیوں پر منظم جبر اور سنسرشپ کا پردہ چاک کر دیا۔
طالبان رجیم کے حق میں پروپیگنڈا اور مخالفین کو بدنام کرنے کیلئے تقریباً 1500 سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
عالمی میڈیا واچ ڈاگ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق طالبان انٹیلی جنس کا ڈائریکٹوریٹ صحافیوں کی نگرانی، دھمکانے اور گرفتاریوں میں مرکزی کردار بن چکا ہے۔
آن لائن پروپیگنڈا مہمات اور سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ 015 کو 7 کروڑ افغانی سے زائد کا بجٹ دیا گیا ہے۔
اگست 2021 سے اب تک 77 سے زائد افغان صحافی گرفتار اور بلاجواز قید و بند کی صعوبتیں جھیل چکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کا مقصد آزاد صحافت کو ختم کر کے تمام میڈیا اداروں کو محض حکومت کے ترجمان اور پروپیگنڈا کا ذریعہ بنانا ہے۔
افغانستان میں آزادیِ صحافت کا گلا گھونٹنے کیلئے طالبان رجیم 20 سے زائد غیر قانونی پابندیاں عائد کر چکی ہے۔


