Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم

    اکتوبر 30, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ پلس پروگرام: ادویات اور طبی سامان کی مہنگے داموں خریداری کے انکشافات

    اکتوبر 30, 2026
    افغانستان

    یو این او ڈی سی رپورٹ: افغانستان میں افیون کی کاشت میں پانچ گنا اضافہ

    اکتوبر 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»عمران خان آنکھ کے علاج کیلئے دوبارہ پمز منتقل، اینٹی وی ای جی ایف انجکشن کی دوسری خوراک مکمل
    خاص خبریں فروری 24, 2026

    عمران خان آنکھ کے علاج کیلئے دوبارہ پمز منتقل، اینٹی وی ای جی ایف انجکشن کی دوسری خوراک مکمل

    فروری 24, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    عمران خان کو آنکھ کے علاج کے سلسلے میں فالو اَپ کیلئے رات گئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا، جہاں انہیں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن کی دوسری خوراک دی گئی۔ انہیں سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسپتال لایا گیا اور طبی عمل مکمل ہونے کے بعد واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔

    اسپتال انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق یہ منتقلی پہلے سے طے شدہ طبی شیڈول کے تحت کی گئی۔ اس سے قبل بھی وہ 24 اور 25 جنوری کو آنکھ کے معائنے اور علاج کیلئے پمز آئے تھے، جہاں ڈاکٹروں نے تین انجکشن تجویز کیے تھے۔ دوسری خوراک اب مکمل ہو چکی ہے جبکہ تیسرا انجکشن 23 مارچ کو لگائے جانے کا امکان ہے۔

    پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مطابق ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ نے مکمل معائنے کے بعد انجکشن لگایا اور علاج سے پہلے باقاعدہ رضامندی حاصل کی گئی۔ بیان میں بتایا گیا کہ یہ اینٹی وی ای جی ایف انٹراوٹرئیل انجکشن آپریشن تھیٹر میں ماہر امراض چشم اور ویٹریوریٹینل سرجنز کی نگرانی میں دیا گیا۔ اس عمل کو ڈے کیئر سرجری کے طور پر مکمل کیا گیا، جس کے باعث انہیں اسی روز ڈسچارج کر دیا گیا۔

    طبی ٹیم کا کہنا ہے کہ علاج کا عمل معمول کے مطابق مکمل ہوا اور مریض کی حالت مستحکم ہے۔ کسی ہنگامی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔ آئندہ بھی طبی ضرورت کے مطابق فالو اَپ جاری رکھا جائے گا۔

    دوسری جانب گوہر خان نے بھی آنکھ کے فالو اَپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو معائنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ طبی معائنہ ذاتی معالجین کی موجودگی میں کیا جائے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔ پارٹی کی جانب سے انہیں مزید علاج کیلئے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو سنٹرل ریٹینل وین اوکلوژن نامی بیماری تشخیص ہوئی ہے، جس کے باعث وہ دائیں آنکھ کی تقریباً 85 فیصد بینائی متاثر ہونے کی شکایت کر چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ مرض عموماً بلند فشار خون، شوگر، کولیسٹرول اور دل کے امراض جیسے عوامل سے منسلک ہو سکتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپنجاب میں مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کا فیصلہ
    Next Article ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، زائد قیمتیں وصول کرنے پر کئی دکانیں سیل
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم

    اکتوبر 30, 2026

    خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ پلس پروگرام: ادویات اور طبی سامان کی مہنگے داموں خریداری کے انکشافات

    اکتوبر 30, 2026

    یو این او ڈی سی رپورٹ: افغانستان میں افیون کی کاشت میں پانچ گنا اضافہ

    اکتوبر 30, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم

    اکتوبر 30, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ پلس پروگرام: ادویات اور طبی سامان کی مہنگے داموں خریداری کے انکشافات

    اکتوبر 30, 2026
    افغانستان

    یو این او ڈی سی رپورٹ: افغانستان میں افیون کی کاشت میں پانچ گنا اضافہ

    اکتوبر 30, 2026
    خاص خبریں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور: یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست

    اکتوبر 30, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 26, 2026

    مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی ایرانی قیادت سے ملاقات طے، فیلڈ مارشل تہران روانہ

    امن

    مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام آج…

    خاص خبریں

    پشاور:دیر کالونی سانحے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا کو پیش

    اکتوبر 29, 2026
    بھارت

    بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایوی ایشن کو 2 ارب ڈالر کا نقصان

    اکتوبر 26, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم

    اکتوبر 30, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ پلس پروگرام: ادویات اور طبی سامان کی مہنگے داموں خریداری کے انکشافات

    اکتوبر 30, 2026
    افغانستان

    یو این او ڈی سی رپورٹ: افغانستان میں افیون کی کاشت میں پانچ گنا اضافہ

    اکتوبر 30, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.