بنوں: خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق گورنر راج کے بعد بنوں میں پٹرول پمپس کی جانچ پڑتال کی گئی اور ہسپتالوں کا معائنہ کیا گیا۔
خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ بنوں شہر میں صفائی مہم جاری رکھنے کے ساتھ تجاوزات کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر راج کے بعد بنوں میں صفائی، عوامی سہولیات کی بہتری اور نظم و نسق کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
بنوں میں نئی صوبائی حکومت کے عوامی سہولیات بہتر بنانے کے اقدامات کو شہریوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔


