Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کی ذمہ دار خود پی ٹی آئی کی پالیسیاں ہیں، فیصل کریم کنڈی

    نومبر 22, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، 10 ارب روپے کی ابتدائی قسط جاری

    نومبر 22, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 قومی کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

    نومبر 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کی ذمہ دار خود پی ٹی آئی کی پالیسیاں ہیں، فیصل کریم کنڈی
    خاص خبریں نومبر 22, 2026

    صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کی ذمہ دار خود پی ٹی آئی کی پالیسیاں ہیں، فیصل کریم کنڈی

    نومبر 22, 2026Updated:نومبر 22, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The policies of the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) itself are responsible for the implementation of Governor's Rule in the province, says Faisal Karim Kundi
    پی ٹی آئی کے رہنما ماضی میں مولانا کے بارے میں کیا کچھ کہتے رہے ہیں، انہیں اس پر معافی مانگنی چاہیے، پشاور میں صحافیوں سے گفتگو
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کی ذمہ دار خود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پالیسیاں ہیں، تاہم امن و امان کی صورتحال بحال ہوتے ہی اسے ختم کر دیا جائے گا ۔

    پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبائی معاملات ہاتھ سے نکلتے جا رہے تھے جس کے باعث یہ سخت قدم اٹھانا ضروری ہو گیا تھا، لیکن حالات معمول پر آتے ہی گورنر راج اٹھا لیا جائے گا،گورنر  نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس محاذ پر کسی قسم کی غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ۔

    پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ان کا اپنا سافٹ ویئر بالکل درست کام کر رہا ہے، دراصل پی ٹی آئی ترجمان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا ہے اسی لیے وہ آج کل ٹی وی اسکرینوں پر نظر آتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت نے انہیں بداخلاقی یا غیر مہذب زبان استعمال کرنے کی تربیت نہیں دی ۔

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ مولانا ان کے آبائی علاقے سے ہیں اور وہ ان کا دل سے احترام کرتے ہیں، لیکن اگر ان کی کوئی بات اصولوں کے منافی ہو تو اس پر اختلاف بھی کیا جائے گا ۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ریاست اور شہداء سے جڑے چند معاملات پر تحفظات ضرور تھے، مگر پی ٹی آئی کے رہنما ماضی میں مولانا کے خلاف جو نازیبا الفاظ استعمال کرتے رہے ہیں، انہیں اس پر معافی مانگنی چاہیے ۔

    صوبے کی سیکیورٹی صورتحال بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چالیس روز سے دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور حال ہی میں پشاور کے مضافات میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کے قیام تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا ۔

    اپنی گفتگو کے اختتام پر گورنر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس باہمی ہم آہنگی اور عوام کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ ضرور جیتیں گے اور خیبر پختونخوا میں امن و خوشحالی کا دور واپس آئے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، 10 ارب روپے کی ابتدائی قسط جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، 10 ارب روپے کی ابتدائی قسط جاری

    نومبر 22, 2026

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 قومی کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

    نومبر 21, 2026

    خیبر پختونخوا سپیشل انیشیٹيوز آرڈیننس سميت 12 بلوں کی حتمی منظوری دے دی گئی

    نومبر 21, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کی ذمہ دار خود پی ٹی آئی کی پالیسیاں ہیں، فیصل کریم کنڈی

    نومبر 22, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، 10 ارب روپے کی ابتدائی قسط جاری

    نومبر 22, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 قومی کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

    نومبر 21, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا سپیشل انیشیٹيوز آرڈیننس سميت 12 بلوں کی حتمی منظوری دے دی گئی

    نومبر 21, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 20, 2026

    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت پر بین الاقوامی کانفرنس 23 دسمبر سے ہوگی

    تعلیم

    اسلام آباد: رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل…

    امن

    برطانوی آرمی چیف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

    نومبر 17, 2026
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے بعد بنوں میں انتظامی اقدامات تیز، صفائی مہم اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری

    نومبر 17, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کی ذمہ دار خود پی ٹی آئی کی پالیسیاں ہیں، فیصل کریم کنڈی

    نومبر 22, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، 10 ارب روپے کی ابتدائی قسط جاری

    نومبر 22, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 قومی کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

    نومبر 21, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.