حسن ابدال میں شاہیا ٹول پلازہ کے قریب ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا، 1 نوجوان جاں بحق 2 شدید زخمی ھو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ افسوس ناک واقعہ حسن ابدال شاہیا ٹول پلازہ کے قریب رات گئے پیش آیا۔جہاں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچھل ڈالا ۔جس کے نتیجے میں 17سالہ شفیع اللہ ولد محمد علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔جبکہ 17سالہ اعتزاز ولد اعجاز اور 16سالہ اسامہ ولد فقیر محمد شدید زخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔