حویلیاں انٹرچینج کے قریب موٹروے پر المناک ٹریفک حادثہ آیا ہے ،ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد شدید زخمی ہو گئے ، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
ایبٹ آباد : تازہ ترین رپورٹ کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 8 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوئے، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مجموعی طور پر 35 مریض لائے گئے، جن میں 3 افراد پہلے سے جاں بحق تھے جبکہ 5 زخمی دورانِ علاج دم توڑ گئے ۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں زیرِ علاج 30 زخمیوں میں 19 مرد، 6 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں، جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے ۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد میں 2 جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلیاں میں ایک جاں بحق شخص کی میت منتقل کی گئی، حادثہ ایبٹ آباد ہزارہ موٹروے پر گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا ۔


