اداکارہ عینا آصف نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انھوں نے بتاہا کہ یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شادی کا سوچوں گی
پوڈ کاسٹ کے دوران اپنی فیلڈ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عینا آصف کا کہنا تھا کہ مجھےبچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا، میں گھر میں آئینے کے سامنے مختلف ڈراموں اور فلموں کے ڈائیلاگ بولا کرتی تھی۔
اپنی زاتی زندگی سے متعلق بتایا کہ میرے والد میمن کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ والدہ کا تعلق پنجابی خاندان سے ہے، ددیال کا پورا خاندان امریکا میں مقیم ہے، تاہم ننیال کے لوگ ان کے گھر آتے رہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میں ابھی سے ہی لڑکوں کے بارے میں سوچنا شروع کروں گی تو میرا کیریئر کون بنائے گا، ابھی تو ایسا وقت آنے میں بہت ٹائم پڑا ہے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میرے شوبز میں آنے کے بعد اب تو لوگ میرے رشتے کے لیے میرے گھر کا ایڈریس بھی پوچھتے ہیں جبکہ یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہی میں شادی کا سوچوں گی۔