دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں کھیلےگئے شندور پولو فیسٹیول 2026 کے فائنل میں گلگت بلتستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چترال کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔
گلگت: میچ کے پہلے ہاف میں چترال کو 4 کے مقابلے میں 5 گول کی برتری حاصل تھی، تاہم دوسرے ہاف میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے گول سکور کیے اور مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔
گلگت بلتستان نے 13 سال بعد چترال کو شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا ہے ،فائنل میچ کےمہمان خصوصی کور کمانڈر الیون لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے، جنہوں نے گیند پھینک کر میچ کا افتتاح کیا، تقریب میں سول اور عسکری حکام کے علاوہ بڑی تعداد میں شائقین اور سیاح بھی شریک ہوئے ۔
فیسٹیول کے اختتام پر گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں اور شائقین نے فتح کا جشن منایا، جبکہ ملک بھر اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے شندور کے تاریخی اور ثقافتی رنگوں سے بھرپور اس مقابلے سے لطف اٹھایا ۔


