Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    حکومت

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم

    اکتوبر 12, 2026
    ٹیکنالوجی

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری

    اکتوبر 12, 2026
    ٹیکنالوجی

    بچوں کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے عالمی قوانین کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ

    اکتوبر 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے ترقیاتی فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
    خاص خبریں اکتوبر 12, 2026

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے ترقیاتی فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ

    اکتوبر 12, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ کے ممبران کا اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و امان کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے، تعلیم و صحت کی سہولیات بہتر بنانے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات پرزور دیا گیا۔

    اجلاس میں کور کمانڈر پشاور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ کے ممبران اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ضم شدہ اضلاع کے علاوہ بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں امن و امان، ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے پائیدار امن اور تیز رفتار ترقی کے لیے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔

    فورم نے ان بارہ اضلاع میں دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے عوام کے کلیدی کردار کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

    فورم نے فیصلہ کیا کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت کے اشتراک سے، ان علاقوں میں ایسے مؤثر اقدامات کرے گی جو عوام کی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔

    ان اقدامات سے نہ صرف عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی بلکہ مجموعی سماجی و معاشی ماحول میں بہتری اور پائیدار امن کے قیام کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

    اجلاس میں ان بارہ اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    اجلاس میں ان اضلاع کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کی فوری دستیابی، بروقت اجراء اور شفاف و مؤثر استعمال سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ان بارہ اضلاع کی ترقیاتی ضروریات اور عوامی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے کونسل کے نمائندوں اور مقامی عمائدین کی تجاویز کی روشنی میں وسائل کی تیز ترین فراہمی اور ترقیاتی منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جائے گا۔

    اجلاس میں ان اضلاع میں بے روزگاری کے خاتمے، نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور مقامی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے قابلِ عمل اقدامات پر مشاورت کی گئی۔

    نوجوانوں کو فنی و ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع سے منسلک کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    اجلاس میں ان اضلاع کے عوام کو معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے، تعلیمی اداروں کی بہتری اور ہسپتالوں سمیت بنیادی مراکزِ صحت کی استعدادِ کار بڑھانے سے متعلق امور زیر غور آئے۔

    اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے ان بارہ اضلاع کے عوام کی فلاح و بہبود، محرومیوں کے ازالے اور ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    امن و امان بنوں پائیدار امن پشاور ترقیاتی فنڈز ترقیاتی منصوبے تعلیم و صحت ٹانک خیبرپختونخوا ڈیرہ اسماعیل خان روزگار کے مواقع ضم شدہ اضلاع علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ لکی مروت محسن نقوی
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کا بڑا فیصلہ
    Next Article بچوں کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے عالمی قوانین کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم

    اکتوبر 12, 2026

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری

    اکتوبر 12, 2026

    بچوں کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے عالمی قوانین کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ

    اکتوبر 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    حکومت

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم

    اکتوبر 12, 2026
    ٹیکنالوجی

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری

    اکتوبر 12, 2026
    ٹیکنالوجی

    بچوں کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے عالمی قوانین کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ

    اکتوبر 12, 2026
    خاص خبریں

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے ترقیاتی فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ

    اکتوبر 12, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 6, 2026

    پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو لانگ مارچ سے متعلق عبوری ریلیف دینے سے انکار

    خاص خبریں

    پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری…

    خاص خبریں

    کیوان حامد راجہ پاکستان کریئیٹو اکانومی کونسل کے سینئر چیف ایڈوائزر برائے میڈیا و ڈیجیٹل انوویشن مقرر

    اکتوبر 10, 2026
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کی ملاقات، سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 7, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    حکومت

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم

    اکتوبر 12, 2026
    ٹیکنالوجی

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری

    اکتوبر 12, 2026
    ٹیکنالوجی

    بچوں کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے عالمی قوانین کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ

    اکتوبر 12, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.