جنوبی وزیرستان کے علاقہ اپر جنڈولہ قلعہ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش دھماکہ ناکام بنا دیا گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے خودکش حملہ آور سمیت کئی دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے بھی خود کو اڑادیا ۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان جنڈولہ قلعہ چیک پوسٹ کے باہر گیٹ پر متعدد دہشتگردوں کو ٹھکانے لگادیا گیا ہے ۔
جنوبی گیٹ کے باہر خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا، دھماکے کے نتیجے میں 2 جوان زخمی ہیں، دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 10 حملہ آور مارے گئے جب کہ فورسز کی کارروائی جاری ہے ۔