Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پنجاب

    معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    ستمبر 28, 2026
    ٹیکنالوجی

    نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

    ستمبر 28, 2026
    حکومت

    منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر

    ستمبر 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»آزاد کشمیر»آزاد کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری
    آزاد کشمیر جولائی 27, 2026

    آزاد کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

    جولائی 27, 2026Updated:جولائی 27, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Voting time for the first phase of the Azad Kashmir elections has been extended by one hour; polling will continue until 6 PM.
    میرپور ضلع کی 4، بھمبر کی 3 اور کوٹلی کی 6 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، 13 حلقوں میں 288 امیدوار آمنے سامنے ہیں ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے پہلے مرحلے کے دوران میرپور ڈویژن میں پولنگ کا عمل ایک گھنٹے تک بڑھا دیا گیا، جو شام 6 بجے تک جاری رہا، ڈویژن بھر مجموعی طور پر ووٹنگ کا عمل پرامن طریقے سے مکمل ہوا تاہم بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی ہوئی ۔

    بھمبر: آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں دربار بابا شادی شہید کے پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی کے دوران شرپسندوں نے پولنگ باکس چھین کر اسے آگ لگا دی، ڈی آر او کے مطابق جس بیلٹ باکس کو آگ لگائی گئی اس میں 232 ووٹ تھے ۔

    بابا شادی شہید کے ایک پولنگ سٹیشن کے علاوہ تمام پولنگ سٹیشن پر صورتحال معمول کے مطابق رہی، دربار بابا شادی شہید پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہوگی یا نہیں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔

    میر پور ڈویژن کے 13 حلقوں میں ووٹنگ ہوئی جہاں میرپور ضلع کی 4، بھمبر کی 3 اور کوٹلی کی 6 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی، 13 حلقوں میں 288 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔

    مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ آئی پی پی اور آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں ۔

    میرپور ڈویژن میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 437 ووٹر رجسٹرڈ، جن میں سے 7 لاکھ 24 ہزار 811 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 626 خواتین ووٹرز شامل ہی ں۔

    الیکشن کی سکیورٹی کیلئے میرپور ڈویژن میں 18 ہزار 560 اہلکار تعینات ہیں، پاک فوج کے 2100 جوان بھی الیکشن کی سکیورٹی پر مامور ہیں، انتخابات کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے ہیں ۔

    چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیرجسٹس (ریٹائرڈ غلام) مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

    چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے انتشاری ٹولوں کو مسترد کرکے جمہوری عمل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پُرامن انتخابات کے لیے تمام ریاستی ادارے تیار ہیں، انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا امن خراب کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا ۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے مبینہ دھاندلی کے الزامات سامنے آنے پر 2 پریزائیڈنگ افسران کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں معطل کر دیا ۔

    ترجمان الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق 2 پریزائیڈنگ افسران پولنگ سٹیشن کے بجائے نجی رہائش گاہ چلے گئے تھے، جس پر ریٹرننگ افسر نے پولنگ بیگز فوری تحویل میں لے لیے، ان کی جگہ نئے پریزائیڈنگ افسران تعینات کر کے، انہیں پولنگ سٹیشنز کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار پریزائیڈنگ افسران کیخلاف انتخابی قوانین کے تحت کارروائی جاری ہے، انتخابی عمل میں غفلت یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی، شفاف، غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدام جاری ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک دہشت گرد ہلاک
    Next Article آزاد جموں و کشمیر انتخابات: غیرمعمولی ٹرن آؤٹ کے باعث پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

    ستمبر 28, 2026

    پی ٹی آئی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد سیکیورٹی کے اخراجات ایک ارب روپے سے متجاوز

    ستمبر 27, 2026

    پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

    ستمبر 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پنجاب

    معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    ستمبر 28, 2026
    ٹیکنالوجی

    نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

    ستمبر 28, 2026
    حکومت

    منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر

    ستمبر 28, 2026
    امن

    ٹانک میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی

    ستمبر 28, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مارچ 16, 2026

    آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ

    فیچرڈ

    آپریشن  غضب للحق میں  پاک افواج کی جانب سے  افغانستان میں کامیاب فضائی حملے  جاری …

    خاص خبریں

    اقرا یونیورسٹی میں AICoP کانفرنس 2.0، اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

    ستمبر 25, 2026
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پنجاب

    معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    ستمبر 28, 2026
    ٹیکنالوجی

    نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

    ستمبر 28, 2026
    حکومت

    منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر

    ستمبر 28, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.