پشاور: ریگی ماڈل ٹاؤن اور جمرود سے ملحقہ حدود میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق گزشتہ شب ریگی ماڈل ٹاؤن اور جمرود سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پشاور پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے بروقت اور مؤثر حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا.
پولیس مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا۔
سی سی پی او کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔


