آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول کوراغ کے MUN کلب کے زیر اہتمام 14 اور 15 دسمبر 2024 کو "ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (MUN)” کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا مقصد طلبہ کو اقوام متحدہ اور ملکی سیاسی نظام کا عملی تجربہ فراہم کرنا اور انہیں بین الاقوامی مسائل کا ادراک اور ان کے حل تلاش کرنے کی تربیت دینا ہے۔
کانفرنس میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے (سی ایس ڈبلیو، یونیسف، یونیسکو) کے ساتھ پاکستان کی قومی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کا ریپلکا پیش کیا گیا۔ اس سرگرمی میں آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول سین لشٹ اور کوراغ کے 105 طلبہ نے بطور مندوبین شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد اسکول کی پرنسپل سلطانہ برہان الدین نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ طلبہ نے اپنی شاندار موسیقی اور مدلل تقاریر سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ کانفرنس کے دوران مندوبین نے مختلف بین الاقوامی مسائل پر مباحثہ کیا اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں، جنہیں جنرل اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے گا۔