Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پنجاب

    معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    ستمبر 28, 2026
    ٹیکنالوجی

    نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

    ستمبر 28, 2026
    حکومت

    منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر

    ستمبر 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا مشروط حکم دیدیا
    خاص خبریں اگست 18, 2026

    سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا مشروط حکم دیدیا

    اگست 18, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Supreme Court has issued a conditional order to transfer the PTI founder to Shifa Hospital.
    بانی پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی کے تحت ہسپتال منتقل کیا جائے، ہسپتال کے باہر امن و امان کی صورتِ حال متاثر نہیں ہونی چاہیے، عدالت
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    سپریم کورٹ  نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مشروط حکم  دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی کے تحت ہسپتال منتقل کیا جائے، ہسپتال کے باہر امن و امان کی صورتِ حال متاثر نہیں ہونی چاہیے ۔

    اسلام آباد: جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور علاج سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی ۔

    سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی کے تحت ہسپتال منتقل کیا جائے، اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے ۔

    بانئ پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاء انٹرنیشل ہسپتال ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دے، بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج موجود ہوں گے ۔

    عدالت نے ہفتے میں ایک دن اہلخانہ سے بھی بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو علاج پر سیاست کرنے سے بھی روک دیا اور کہا کہ بانی آئندہ سماعت تک ہسپتال میں رہیں گے ۔

    سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ شفاء ہسپتال کے اخراجات فیملی برداشت کرے گی، بانی پی ٹی آئی کو چند دنوں میں منتقل کرنے سے متعلق اقدامات کیے جائیں، میڈیکل رپورٹ کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا، خلاف ورزی پر دی جانے والی سہولیات واپس لے لی جائیں گی ۔

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقاتوں، بچوں سے بات کروانے کا ریکارڈ بھی مانگ لیا اور آئندہ سماعت پر اڈیالہ جیل حکام کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔

    دورانِ سماعت جسٹس شاہد وحید نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کا میڈیکل ریکارڈ دینے میں کیا مسئلہ ہے؟ جو مواد دیا گیا ہے وہ صرف میڈیکل رپورٹ کی سمری ہے ۔

    جسٹس شاہد وحید نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل تمام ریکارڈ جمع کروایا جائے، ریکارڈ عدالت میں آئے گا تو خفیہ نہیں رہے گا، بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے کیا کہتے ہیں؟

    جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو ملاقات نہیں ہو گی، جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اگر وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو آپ بھی کریں گے؟ بہنوں سے ملاقات کوئی احسان نہیں، ان کا بنیادی حق ہے، ریاست کا کام نہیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل کیوں نہیں ہو رہا؟ ہمیں بانئ پی ٹی آئی کا مکمل ریکارڈ دیں، سمری نہیں چاہیے ۔

    ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ 3 سال میں بانئ پی ٹی آئی سے بہنوں کی 48 ملاقاتیں کروائی گئیں، جس کے بعد سپریم کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقاتوں کی تمام تفصیلات طلب کر لیں اور 3 سال میں ہونے والی ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ۔

    عدالت نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے کیس کی مزید سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان میں ایک ہی سپر اسٹار ہے مگر ہم اسے عزت نہیں دیتے، اظہر محمود
    Next Article لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخوں کا اعلان، جشن 12 سے 14 مارچ تک ہوگا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    ستمبر 28, 2026

    نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

    ستمبر 28, 2026

    منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر

    ستمبر 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پنجاب

    معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    ستمبر 28, 2026
    ٹیکنالوجی

    نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

    ستمبر 28, 2026
    حکومت

    منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر

    ستمبر 28, 2026
    امن

    ٹانک میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی

    ستمبر 28, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مارچ 16, 2026

    آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ

    فیچرڈ

    آپریشن  غضب للحق میں  پاک افواج کی جانب سے  افغانستان میں کامیاب فضائی حملے  جاری …

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    اقرا یونیورسٹی میں AICoP کانفرنس 2.0، اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

    ستمبر 25, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پنجاب

    معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    ستمبر 28, 2026
    ٹیکنالوجی

    نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

    ستمبر 28, 2026
    حکومت

    منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر

    ستمبر 28, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.