Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

    اگست 18, 2026
    خاص خبریں

    این ڈی ایم اے نےخیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 22 اگست تک لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا

    اگست 18, 2026
    خاص خبریں

    انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، کپتان بابراعظم انجری کے باعث باہر ہوگئے، سلمان علی آغا کپتانی کے فرائض انجام دیں گے

    اگست 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»این ڈی ایم اے نےخیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 22 اگست تک لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا
    خاص خبریں اگست 18, 2026

    این ڈی ایم اے نےخیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 22 اگست تک لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا

    اگست 18, 2026Updated:اگست 18, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The NDMA has issued a landslide alert for the mountainous areas of Khyber Pakhtunkhwa until August 22.
    ملاکنڈ، لوئر دیر، اپر دیر، شانگلہ، سوات، بٹگرام، آلائی، اپر و لوئر چترال، اپر و لوئر کوہستان، کولائی پالس، مانسہرہ اور گلیات کے پہاڑی علاقے حساس قرار ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں کل 19 سے 22 اگست کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا، این ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران لینڈ سلائیڈنگ، پتھر گرنے یا ملبے کے بہاؤ کی صورت میں متاثرہ مقام سے محفوظ فاصلہ اختیار کریں اور انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی ہدایات پر عمل کریں ۔

    این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کل سے 22 اگست تک ملاکنڈ، لوئر دیر، اپر دیر، شانگلہ، سوات، بٹگرام، آلائی، اپر و لوئر چترال، اپر و لوئر کوہستان، کولائی پالس، مانسہرہ اور گلیات کے پہاڑی علاقے لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے حساس قرار دیے گئے ہیں ۔

    این ڈی ایم اے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ، پتھر گرنے اور ملبے کے بہاؤ کے باعث حساس پہاڑی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی عارضی یا طویل دورانیے کے لیے متاثر ہونے جبکہ بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے ۔

    این ڈی ایم اے نے این-45 بٹ خیلہ، چکدرہ، دیر، متکنی روڈ، این-45، ایس-4 اے اور ایس-16 دیر ویلیز، این-90، این-95 چکدرہ، مینگورہ، مدین، بحرین اور کالام سمیت آلائی، پوکل اور گنگوال روڈز کو خصوصی طور پر حساس قرار دیا ہے۔

    الرٹ کے مطابق  این-140 اور چترال، بونی، مستوج کوریڈور، این-45 دروش، لواری، چترال اور چترال، گرم چشمہ روڈ پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

    قراقرم ہائی وے پر داسو، کومیلہ اور سیو، پٹن، دوبیر اور جیجل جبکہ پالس اور کولائی تک رسائی کی سڑکوں کو بھی حساس قرار دیا گیا ہے، این-15 بالاکوٹ، کاغان اور ناران جبکہ ایبٹ آباد، گلیات اور تھنڈیانی روڈز پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کے واقعات سے سڑکوں، پلوں، حفاظتی دیواروں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے، ٹریفک میں خلل پڑنے اور دور دراز علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے، اچانک پہاڑی تودے گرنے اور ملبے کے بہاؤ سے مسافروں، ڈرائیوروں اور مقامی آبادی، خصوصاً پہاڑی ڈھلوانوں کے قریب آباد افراد کو براہ راست خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔

    این ای او سی نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو حساس پہاڑی ڈھلوانوں کی مسلسل نگرانی، ہنگامی ٹیموں کی تیاری اور کسی بھی ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، حساس سڑکوں پر رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے ضروری مشینری، ریسکیو وسائل اور متبادل انتظامات بھی پیشگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    این ڈی ایم اے نے عوام اور مسافروں کو لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار پہاڑی علاقوں اور سڑکوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے، شہری سفر سے قبل موسم اور سڑکوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بند کی گئی سڑکوں پر سفر سے مکمل گریز کریں ۔

    این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران لینڈ سلائیڈنگ، پتھر گرنے یا ملبے کے بہاؤ کی صورت میں متاثرہ مقام سے محفوظ فاصلہ اختیار کریں اور انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی ہدایات پر عمل کریں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleانگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، کپتان بابراعظم انجری کے باعث باہر ہوگئے، سلمان علی آغا کپتانی کے فرائض انجام دیں گے
    Next Article سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

    اگست 18, 2026

    انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، کپتان بابراعظم انجری کے باعث باہر ہوگئے، سلمان علی آغا کپتانی کے فرائض انجام دیں گے

    اگست 18, 2026

    سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا مشروط حکم دیدیا

    اگست 18, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

    اگست 18, 2026
    خاص خبریں

    این ڈی ایم اے نےخیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 22 اگست تک لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا

    اگست 18, 2026
    خاص خبریں

    انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، کپتان بابراعظم انجری کے باعث باہر ہوگئے، سلمان علی آغا کپتانی کے فرائض انجام دیں گے

    اگست 18, 2026
    پنجاب

    لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخوں کا اعلان، جشن 12 سے 14 مارچ تک ہوگا

    اگست 18, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 12, 2026

    کراچی: غیر قانونی سگریٹ فیکٹری پر ایف بی آر کا چھاپہ، کروڑوں روپے کی مشینری اور سامان برآمد

    انسداد منشیات

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ملک بھر میں غیر قانونی سگریٹ مینوفیکچرنگ…

    بلاگ

    محفوظ بچپن، محفوظ گلگت بلتستان, تحریر: علی شیر

    اگست 17, 2026
    فیچرڈ

    براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی

    اگست 13, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

    اگست 18, 2026
    خاص خبریں

    این ڈی ایم اے نےخیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 22 اگست تک لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا

    اگست 18, 2026
    خاص خبریں

    انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، کپتان بابراعظم انجری کے باعث باہر ہوگئے، سلمان علی آغا کپتانی کے فرائض انجام دیں گے

    اگست 18, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.