اسلام آباد: ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی ذیلی قومی مہم کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔
انسدادِ پولیو مہم 8 نومبر تک جاری رہے گی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق ملک بھر کے 97 منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی ذیلی مہم چلائی جا رہی ہے۔
2 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گے۔
5 سال سے کم عمر تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت انسدادِ پولیو مہم منعقد کی جا رہی ہے۔
والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔
بار بار ویکسین پلانے سے بچوں میں پولیو کے خلاف قوتِ مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔


