وادی نیلم میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ زیریں نیلم میں بارش کا امکان ہے،جبکہ بالائی نیلم کے بلندوبالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری شروع ہوگئی،وادی نیلم میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب سوات کےشہر مینگورہ سمیت میدانی علاقوں میں موسم سرماکی پہلی بارش سے سردی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ وادی کالام سمیت مالم جبہ اوردیگر بالائی علاقوں میں بھی بارش سےموسم سردہوگیا،بالائی علاقوں میں درجہ حرارت5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگی، محکمہ موسمیات نےبارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔