Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن ربیعہ احسن راولپنڈی میں اپنے گھر کے اندر قتل

    نومبر 8, 2026
    خاص خبریں

    پی ٹی آئی حکومت صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں تھی ، اب اس کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، گورنر خیبر پختونخوا

    نومبر 8, 2026
    فیچرڈ

    حمزہ ظہور کی شاندار سینچری، انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»کوٹلی ستیاں میں غیر قانونی آرا مشینوں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں لکڑی ضبط
    پوٹھوہار اگست 18, 2026

    کوٹلی ستیاں میں غیر قانونی آرا مشینوں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں لکڑی ضبط

    اگست 18, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    مری کے علاقے کوٹلی ستیاں میں محکمہ جنگلات نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور لکڑی کی غیر قانونی چیرائی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی آرا مشینیں سیل کر دیں، جبکہ بھاری مقدار میں لکڑی اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق کارروائی ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) عمر عتیق اور ان کی ٹیم نے کی۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے کارروائی کے دوران غیر قانونی آرا مشینوں کو سیل کیا اور موقع پر موجود لکڑی و دیگر سامان ضبط کرلیا۔

    محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق مبینہ طور پر ٹمبر مافیا ان غیر قانونی آرا مشینوں کے ذریعے کوٹلی ستیاں، مری اور کہوٹہ کے جنگلات سے کاٹی جانے والی لکڑی کی چیرائی میں ملوث تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’’گرین پنجاب‘‘ اور وزیر جنگلات مریم اورنگزیب کی خصوصی ہدایات پر جاری ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور لکڑی کے غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ ہے۔

    ڈی ایف او عمر عتیق نے کہا کہ جنگلات اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

    مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں کے پہاڑی علاقے اپنے گھنے جنگلات اور بلند و بالا درختوں کی وجہ سے قدرتی حسن رکھتے ہیں۔ یہ جنگلات نہ صرف ماحول کو صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ سیاحت کے فروغ کا بھی اہم ذریعہ ہیں۔

    ماحولیاتی ماہرین اور مقامی شہریوں نے محکمہ جنگلات کی کارروائی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ان علاقوں کے قدرتی حسن، ماحول اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں پانی خطرناک حد تک بلند
    Next Article پاکستانیوں کے لیے یونسکو میں ملازمتوں کے مواقع، درخواست دینے کا طریقہ جاری
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن ربیعہ احسن راولپنڈی میں اپنے گھر کے اندر قتل

    نومبر 8, 2026

    پی ٹی آئی حکومت صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں تھی ، اب اس کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، گورنر خیبر پختونخوا

    نومبر 8, 2026

    حمزہ ظہور کی شاندار سینچری، انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن ربیعہ احسن راولپنڈی میں اپنے گھر کے اندر قتل

    نومبر 8, 2026
    خاص خبریں

    پی ٹی آئی حکومت صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں تھی ، اب اس کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، گورنر خیبر پختونخوا

    نومبر 8, 2026
    فیچرڈ

    حمزہ ظہور کی شاندار سینچری، انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 8, 2026
    آزاد کشمیر

    بھمبر: سابق صدر آزادجموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان سپردِ خاک، علاقہ بھر میں ایک روزہ سوگ

    نومبر 8, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 5, 2026

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، کیوان حامد راجہ اور مریم کیوان کی بھی شرکت

    خاص خبریں

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) اسلام آباد نے نیکسس ہال میں منعقدہ اورینٹیشن تقریب…

    خاص خبریں

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان

    نومبر 6, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومے کی جانب سے 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    نومبر 2, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن ربیعہ احسن راولپنڈی میں اپنے گھر کے اندر قتل

    نومبر 8, 2026
    خاص خبریں

    پی ٹی آئی حکومت صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں تھی ، اب اس کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، گورنر خیبر پختونخوا

    نومبر 8, 2026
    فیچرڈ

    حمزہ ظہور کی شاندار سینچری، انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 8, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.