پاکستان میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دے دی، 316 رنز ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے، افغانستان کے محمد نبی نے دو ، فضل حق فاروقی، عظمت اللہ عمرزئی اور نور احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
جنوبی افریقہ کی جانب ریان ریکلٹن نے شاندار 103 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان تمبا باوومہ 58 ،وین ڈر ڈسن اور ایڈین مارکرم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 52، 52 رنز بناکر پویلین لوٹے ۔
مقررہ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں اسے 107 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، افغانستان کے رحمت شاہ 90 رنز بنا کر نمایاں رہے، عظمت اللہ، راشد خان 18،18 جبکہ ابراہیم زدران نے 17 رنز کی اننگز کھیلی ۔
جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا نے 3، لیونگی نگیٹی اور ویان ملڈر نے 2 ،2 جبکہ مارکو جانسن اور کیشف مہاراج نے ایک ایک وکٹ لی ،شاندار 103 رنز کی اننگز کھیلنے پر ریان ریکلٹن نے کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ،ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 7 چوکے شامل تھے ۔